• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خزانہ کی تلاش، ڈالمیا میں پیرنی کے حکم پر گھر کےصحن میں کھدائی،10افرادگرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈالمیا میں بلوچ پاڑہ میں پیرنی کے کہنے پر مرید نے خزانے کی تلاش میں گھر کا صحن کھود ڈالا،مشکوک کھدائی کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے پیرنی خاتون صفیہ اورشوہر گل میر سمیت 10افراد کو حراست میں لے لیا ہے ، ایس ایچ اوعدیل افضال کے مطابق یہاں موجود لوگوں نے بیان دیا کہ گھر میں مقیم خاتون صفیہ پر جن کے اثرات ہیں اورجب اس پر جن آئے تو اس نے کہا کہ گھر میں صحن میں کے نیچے خزانہ دفن ہے جس کے بعد اسکے شوہرگل میر نے دیگر رشتہ داروں کے ساتھ گھر کا صحن 25فٹ تک کھود ڈالا تاہم انہیں خزانہ نہ مل سکا۔

تازہ ترین