• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت خوش فہمی میں نہ رہے،منہ توڑ جواب دیا جائیگا، شیریں مزاری

ااسلام آباد (خصوصی نامہ نگار،نامہ نگار)وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ بھارت خوش فہمی میں نہ رہے، کسی بھی بھارتی مہم کامنہ توڑ جواب دیا جائیگا، مودی اور ہندوتوا ایڈیالوجی کو یہ احساس نہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر کے رد عمل میں پلوامہ جیسے واقعات رونما ہوتے ہیں، پاکستان پر بے بنیاد الزام تراشی سے مسئلہ حل نہیں ہو گا، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کا نوٹس لے۔ منگل کو انسٹیٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز کے زیراہتمام ’’ہنداتوا پالیسی اور بھارت میں اقلیتوں کی حالت زار‘‘ کے متعلق سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ دانشوروں اور سکالرز کو چاہیے کہ وہ سیکولر بھارت کے یکطرفہ پراپیگنڈا کو بے نقاب کرنے کے لئے ہندوتوا سوچ سے متعلق ریسرچ کرکے حقائق اقوام عالم کے سامنے لائیں۔ بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں سمیت کوئی بھی اقلیت محفوظ نہیں ۔ سیمینار میں ایگزیکٹو پریذیڈنٹ انسٹیٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز خالد رحمن اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین