• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو یہ بھیانک غلطی ہوگی، پرویز مشرف

پاکستان کے سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کرنے کی کوشش کی تو یہ بھارت کی انتہائی بھیانک غلطی ہوگی۔

پاکستان کو دھمکیاں دینے سے کام نہیں چلے گا، بھارت کو کشمیر کا مسئلہ حل کرنا ہوگا۔

بھارتی چینل سے بات کرتے ہوئے جنرل پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجی مرنے پر مودی کے دل میں آگ  لگتی ہے، لیکن وہ  کشمیریوں کی حالت زار اور ان پر ہونے والے مظالم کو بھی دیکھیں۔

کشمیری اپنے حق خودارادیت کے حصول کے لیے کوششیں کر رہے ہیں، بھارت نے کشمیر میں مظالم نہ روکے تو ایسے واقعات دوبارہ بھی ہو سکتے ہیں، پلواما واقعے میں پاکستانی حکومت کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت نہیں نہ ہی پاکستان اس معاملے میں ملوث ہے۔

تازہ ترین