• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں قتل و غارت کنٹرول کرنے میں پولیس و قانون نافذ کرنے والے دارے ناکام ،شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ سے دو افر ادجاں بحق ہوگئے ، تفصیلات کے مطابق شیرشاہ کے علاقے اردو بازار گلی نمبر 44 میں نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے نوجوان موقع پر جاں بحق ہوگیا، واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر فوری طور پر قریبی اسپتال پہنچایا ، ایس ایچ او انعام حسین کے مطابق مقتول کی شناخت 22 سالہ شاہزیب ولد جلات خان کے نام سے ہوئی ، ایس ایچ او کا کہنا ہے کہ مقتول جناح روڈ کا رہائشی اور کباڑی کا کام کرتا تھا وہ اپنی بہن سے ملنے کیلئے شیرشاہ آیا تھا کہ پہلے سے گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ، مقتول کی ذاتی دشمنی چل رہی تھی، پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ، دریں اثناء شاہ لطیف تھا نے کی حدود قائد آباد مرغی خانہ بس اسٹاپ سے متصل چراغ ہوٹل کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کی سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا ، فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے کے رضا کاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر رہے تھے کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ،پولیس کے مطابق مقتول کی اسپتال میں شناخت 47 سالہ نیک محمد ولد عبدالحق کے نام سے ہوئی ، جو علاقے میں محنت مزدوری کرتا تھا ، بدھ کی صبح کسی شخص نے مقتول کے گھر پر آکر نام لے کر آواز لگائی تھی اور جیسے ہی مقتو ل گھر سے باہر نکلا تو ملزمان نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ، پو لیس کا کہنا ہے کہ مقتول کی ذاتی دشمنی چل رہی تھی پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو ورثاءکے حوالے کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
تازہ ترین