• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سعودی ولی عہد نے’پاک بھارت مذاکرات‘ اعلامیے کا حصہ بنوادیا

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ’’پاک بھارت جامع مذاکرات‘‘ بھارت سعودی مشترکہ اعلامیے کا حصہ بنوادیا ۔

سعودی ولی عہد کے بھارت سعودی عرب مشترکا اعلامیے میں پاک بھارت جامع مذاکرات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔

مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاک بھارت جامع مذاکرات کی بحالی کیلیے درکار ماحول قائم ہونا چاہیے۔

بھارت سعودی عرب مشترکا اعلامیے میں علاقائی استحکام اور پڑوسیوں کے اچھے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا گیا ہے ۔

مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسندی اور دہشت گردی کا عفریت تمام اقوام اور معاشروں کے لیے خطرہ ہے۔

بھارت سعودی اعلامیے میں کہا گیا کہ پلوامہ میں ہوئے دہشتگرد حملے کی پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

تازہ ترین