• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دہشتگری و انتہا پسندی پاکستان کے لیے بڑا خطرہ ہیں، عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کہا ہے کہ انتہا پسندی اور دہشتگردی پاکستان کےلیے براہ راست خطرہ ہیں۔

عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ، دہشتگردی اور انتہا پسندی پاکستان اور پورے خطے کا مسئلہ ہے، پاکستان نے دہشتگردی اور انتہا پسندی سے بڑا نقصان اٹھایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 70 ہزار جانوں کی قربانی اور بھاری مالی نقصان اٹھایا ہے۔


وزیراعظم نے کہا کہ سیاسی وعسکری قیادت نے 2014 میں دہشتگردی وانتہا پسندی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان شروع کیا۔

عمران خان نے کہا کہ ہمیں اپنی سرزمین اور معاشرے سے دہشتگردی و انتہاپسندی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ نیا پاکستان ہے، ہم پرُعزم ہیں ، ریاست عوام کے تحفظ کی پوری صلاحیت رکھتی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کسی بھی قسم کی طاقت کا استعمال صرف ریاست کا استحقاق ہے۔

تازہ ترین