• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوناکشی سنہا شادی کرنے کیلئے بے تاب

بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا ـــ فائل فوٹو
بھارتی اداکارہ سوناکشی سنہا ـــ فائل فوٹو

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ وہ شادی کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔

ویب سیریز ’ہیرامنڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ کی کاسٹ نے مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما کے نیٹ فلکس شو ’دی گریٹ انڈین کپل شو‘ میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں سب نے کافی ہنسی مذاق بھی کیا اور مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو بھی کی۔

شو کے دوران میزبان کپل شرما نے مزاحیہ انداز میں سوناکشی سنہا سے ایک سوال کیا کہ آپ کی ساتھ کی اداکارائیں جیسے عالیہ بھٹ اور کیارا ایڈوانی اب شادی کر چُکی ہیں تو آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟

اداکارہ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ جلے پر نمک چھڑک رہے ہیں، آپ جانتے ہیں کہ میں شادی کرنے لیے بہت بے تاب ہوں۔

اُنہوں نے کہا کہ ہیرامنڈی کی شوٹنگ ختم ہوگئی اور وہ ریلیز ہوکر کامیاب بھی ہوگئی لیکن میری ابھی تک شادی نہیں ہوئی۔

سوناکشی سنہا نے مزید کہا کہ شرمین سیگل کی بھی شادی ہوگئی ہے۔

جس کے بعد سوناکشی سنہا کی بات کاٹتے ہوئے منیشا کوئرالہ نے کہا کہ ریچا چڈھا کی بھی شادی ہوگئی ہے اور وہ حاملہ بھی ہیں۔

واضح رہے کہ ویب سیریز ’ہیرا منڈی: دی ڈائمنڈ بازار‘ سے سنجے لیلا بھنسالی اپنا ڈیجیٹل ڈیبیو دیا ہے، یہ ان کے کیریئر کی پہلی ویب سیریز ہے جسے  یکم مئی کو نیٹ فلکس پر ریلیز کیا گیا ہے۔

ویب سیریز میں آزادی سے پہلے کے بھارت میں درباریوں کی زندگیوں میں محبت اور دھوکا دہی کی کہانی کو پیش کیا گیا ہے۔

اس میں تقسیمِ ہند و پاک سے قبل 1940 کے دور کو فلمایا گیا اور اس کی کہانی کو درباریوں اور طوائفوں کے درمیان تعلقات کو نئے انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

ویب سیریز کی میگا کاسٹ میں سوناکشی سنہا، منیشا کوئرالہ، ادیتیہ راؤ حیدری، رچا چڈا اور سنجیدا شیخ شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید