• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

وفاقی کابینہ نے قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دے دی ہے۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا جس میں کئی اہم معاملات کی منظوری دی گئی۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی بھی منظوری دی۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے نیب نے آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی تھی۔

علاوہ ازیں وفاقی کابینہ نے اظہر حمید کو چیئرمین ای او بی آئی تعینات کرنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔

تازہ ترین