• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا شاکر اللہ کی ہلاکت پر بھارت سے احتجاج

پاکستان نے اپنے شہری شاکر اللہ کے بھارتی جیل میں قتل پر بھارت سے شدید احتجاج کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا ہے کہ دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے حکام نے اس معاملے پر بھارت سے معلومات طلب کیں، بھارتی حکومت پاکستانی قیدیوں کی سیکیورٹی یقینی بنائے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستانی حکام کو بتایا گیا ہے کہ پاکستانی شہری شاکراللہ کی موت ٹی وی روم میں لڑائی کے باعث ہوئی۔

ترجمان نے کہا کہ کل بھارتی میڈیا رپورٹس سے یہ بات ثابت ہوئی کہ شاکر اللہ کو پتھر مار مار کر بیدردی سے قتل کیا گیا، قیدیوں کی سیکیورٹی اور سیفٹی جیل حکام کی ذمہ داری ہے۔

بھارتی حکومت اگر درست اقدامات اٹھاتی تو ایسا واقعہ پیش نہ آتا، ترجمان نے کہا کہ بھارتی حکومت پاکستانی قیدیوں کی سیکیورٹی یقینی بنائے۔

تازہ ترین