• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کلبھوشن کے حق میں نوازشریف کا انٹرویو لے آیا

لاہور(مانیٹرنگ سیل) بھارت کلبھوشن کے حق میں نوازشریف کا انٹرویو لے آیا،کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت کے دوران بھارتی وکیل نے دلائل دیتے ہوئے نوازشریف کے انٹرویو کا حوالہ دیاہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کلبھوشن یادیو کیس میں سابق وزیر اعظم نوازشریف کا انٹرویو بطور دلیل سامنے لے آیا۔ مذکورہ انٹرو یو اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف نے ایک اخبار کے رپورٹر کو دیا تھا ۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم نوازشریف کا نجی اخبار کو دیا گیا انٹرویو عالمی عدالت میں پاکستان کے خلاف ہی دلیل کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، جسے بھار ت نے اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو کو بچانے کیلئے ڈھال کے طور پر عالمی عدالت جیسے پلیٹ فارم پر پیش کیا ہے۔ کلبھوشن یادیو کیس کی سماعت کے دوران بھارتی وکیل نے دلائل دیتے ہوئے نوازشریف کے انٹرویو کا حوالہ دیا۔

تازہ ترین