• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کو آج ایف اے ٹی ایف اجلاس میں مثبت نتائج کی توقع

اسلام آباد (مہتاب حیدر) بھارت کی سرتوڑ لابنگ کے باوجود پاکستانی حکام کو توقع ہےکہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف ایف اے ٹی ایف کے طے شدہ اہداف میں پیش رفت کے حوالے سے جاری جائزے میں پاکستان سرخرو ہوجائے گا۔ آج جمعہ کو پیرس میں اجلاس ہورہا ہے میں پاکستان کو مثبت نتیجے کی توقع ہے۔ پاکستانی حکام پراعتماد ہیں کہ مشکل سے باہر نکل آئیں گے۔ تاہم انہوں نے مزید مربوط اقدامات کی ضرور ت کابھی اعتراف کیا تاکہ آئندہ مئی اور ستمبر کے جائزوں میں ’’گرے لسٹ‘‘ سے نکل آئیں اور بلیک لسٹ ہونے سے بچ جائیں۔ مطلوبہ اہداف اور مقاصد کے حصول کے لئے پاکستان ایکشن پلان پر عمل درآمدکرے گا جس میں ٹی ایف خطرات کی مناسب نشاندہی، اندازہ اور نگرانی، انسدا د ی اقدامات اور خلاف ورزی کی صورت ممکنہ پابندیاں، یہ باور کرانا کہ مجاز حکام تعاون اور کارروائی کررہےہیں، کرنسی کی غیر قانونی نقل و حمل پر نظر رکھی جارہی ہے۔ انٹر ایجنسی تعاون کوبہتر کیا جارہا ہے۔ قانون نافذ کرنے والے مقاصد کے حصول میں اقدامات اور تعاون کررہے ہیں اس کے علاوہ مزید تدارک کے اقدامات شامل ہیں۔  
تازہ ترین