• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمیمہ بیگم واپس آرہی ہے، نائجل فراج کا خدشہ

لندن (نیوز ڈیسک) یوکے آئی پی کے سابق لیڈر نائجل فراج نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شمیمہ بیگم کو برطانیہ واپس آنے کی اجازت دے دی جائے گی کیونکہ برطانیہ اپنی اقدار کے دفاع میں کمزور ہے۔ وہ شمیمہ بیگم کی برطانیہ واپسی کی خواہش کے بارے میں اظہار خیال کررہے تھے۔ انہوں نے امریکی ٹیلی ویژن فوکس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کی واپسی نہیں چاہتے تاہم انہیں خدشہ ہے کہ ہماری اقدار کے تحفظ کرنے میں برطانیہ امریکہ سے کمزور ہے اور خدشہ ہے کہ وہ واپس آرہی ہے، وہ سٹیٹ سے محروم نہیں بلکہ وہ اسلامک سٹیٹ ہے، وہ کسی صورت اسے اپنے ملک میں دیکھنا نہیں چاہتے اور ان لوگوں کے لئے جنہوں نے اسے دیکھا ہے، وہ صرف15سالہ بچی ہے اس نے غلطی کی ہے عیسائیت میں معافی کی بنیاد گناہوں پر نادم ہونے پر ہے۔ شمیمہ بیگم کی برطانوی شہریت منسوخ کردی گئی ہے کیونکہ وہ دوہری شہریت کی حامل ہے، بہرحال بنگلہ دیشی حکومت نے کہا ہے کہ وہ بنگلہ دیشی شہری نہیں حکومت نے وضاحت کی ہے کہ وہ پیدائش کے لحاظ سے برطانوی شہری ہے اور بنگلہ دیش سے دوہری شہریت کے لئے درخواست نہیں کی۔ وزیرداخلہ ساجد جاوید نے نشاندہی کی ہے کہ اس پر پابندی کے باوجود اس کا بیٹا برطانوی ہوسکتا ہے اور اسے برطانیہ آنے کی اجازت دی جاسکتی ہے۔ نائجل فراج نے کہا کہ یہ ہمیشہ ممکن ہے کہ لوگوں کو ان کے گناہوں پر معاف کردیا جائے تاہم انہیں تسلیم کرنا ہوگا کہ انہوں نے کیا، کیا ہے۔
تازہ ترین