• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائلڈ پروٹیکشن میں کئی سال سے مقیم 7 گونگے بہرے اور ذہنی امراض میں مبتلا بچوں کے لواحقین کی تلاش

ملتان (سٹاف رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان میں کئی سال سے مقیم 7 گونگے بہرےاور ذہنی امراض میں مبتلا بچوں کے لواحقین کی تلاش جاری ہے،بیورو میں 3گونگے بہرے اور2ذہنی بیماریوں میں مبتلا بچے موجود ہیں جواپنا نام اور والدین کے بارے میں کچھ نہیں جانتےہیں، اس کے 30جولائی 2015میں سیلاب کے دنوں میں لایا جانے والا بچہ شاہد ولد شعیب کے والد ین کا تاحال کچھ پتہ نہیں چل سکا ، 7اگست 2014سے خانیوال سے حفاظتی تحویل میں لئے جانےو الا محمد عبید ولد آصف بھی چائلڈ پروٹیکشن ملتان آفس میں ہے۔
تازہ ترین