• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گن پوائنٹ پر لوٹنے والے دو موٹر سائیکل سوار شہریوں نے پکڑ لئے

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)گن پوائنٹ پرراہزنی کی واردات کرنے والے دوملزموں کوشہریوں نے قابوکرلیا، تھانہ بنی کونصیر احمد نے بتایا کہ میں آفتاب خان کے ہمراہ اپنے موٹرسائیکل پر ہولی فیملی ہسپتال جا رہا تھا اس دوران2 موٹرسائیکلوں پر سوار 4نامعلوم لڑکے آگئے اورہمیں زبردستی روک کرہمیں لوٹ لیا، ملزموں میں اعجاز خان اور حمزہ خان کو ہم نے قابو کر لیا جبکہ ان کے دودیگرساتھی جن کے نام محمد دانیال اور یاسر بٹ معلوم ہوئے فرار ہوگئے ۔
تازہ ترین