• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونیئرافسر کی چیئرمین بورڈ تعیناتی کا فیصلہ واپس لیا جائے ،جمعیت

کوئٹہ(پ ر) جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنماوٴں حاجی نورگل خلجی،میراسحاق ذاکر شاہوانی، رحیم الدین ایڈووکیٹ،حکیم حبیب اللہ اور شاکرخان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ بلوچستان بورڈآفس میں ایک جونیئرافسرکوچیئرمین تعینات کیاگیاہے جس کی نگرانی میں لاکھوں طلبہ وطالبات میٹرک کاامتحان دے رہی ہیں جوقوم اورصوبے کے مستقبل کے ساتھ انتہائی ظلم ہے انہوں نے کہاکہ بلوچستان بورڈآفس میں بیس گریڈکے سینئرافسرکوتعینات کیاجائے،جونیئرچیئرمین اور جونیئر کنٹرولرکی نگرانی میں میٹرک کاجاری امتحان منسوخ کرکے بیس گریڈکے سینئرافسرکی نگرانی میں دوبارہ امتحان کااعلان کیاجائے انہوں نے کہاکہ ایک صوبائی وزیرکے بھائی بورڈآفس کے سیکریسی برانچ میں بیٹھ کراحکامات جاری کرتے ہیں جہاں غیرمتعلقہ افرادکاجاناممنوع ہے جبکہ غریب طلبہ کے لئے الگ امتحانی مراکزاوروی آئی پی لوگوں کے بچوں کے لئے الگ امتحاجی مراکزقائم کئے گئے ہیں جنہیں نقل سمیت ہرقسم کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہاکہ بورڈآفس میں بیس گریڈکا سینئرافسرتعینات کرکے ان کی نگرانی میں دوبارہ امتحانات کااعلان کیاجائے۔ 
تازہ ترین