• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہزادہ محمد کی چینی صدر سے ملاقات، اقتصادی روابط پر گفتگو

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے دوران چین کے ساتھ اقتصادی رابطے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

دار الحکومت بیجنگ میں گریٹ ہال آف پیپلز میں ہونے والی ملاقات کے آغاز میںسعودی ولی عہد ، شہزادہ محمد بن سلمان نے چینی صدر کو سعودی فرماروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔

ملاقات کےدوران سعودی چینی اسٹرٹیجک تعلقات کا جائزہ لیا گیا، اور مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمد بن سلمان نے کہا کہ گزشتہ سال کےدوران سعودی چینی تجارتی تبادلے کے حجم میں 32فیصد کا اضافہ ہوا.

انہوں نے چین کے اسٹریٹجک اہداف کو سعودی عرب کے ویژن 2030 کا ہم پلہ قرار دیا۔ اس موقع پر صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین سعودی اسٹرٹیجک شراکت دار مسلسل بڑھ ر ہے ہیں، جبکہ گزشتہ چند سالوں میں بین الاقوامی اور علاقائی امور پر دونوں ملکوں کےدرمیان دائمی ہم آہنگی نظر آئی۔

انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اور اسٹرٹیجک تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے مشترکہ کوششیں بروئےکار لانے پر زور دیا اور سعودی چینی مشترکہ کمیٹی کے قیام کو سراہتے ہوئے اسے منصوبوں کی تکمیل کےلئے اہم مددگار قرار دیا۔

تازہ ترین