• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیب، اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی،سابق چیف سیکر ٹری امجد خان، چیئرمین ہائر ایجوکیشن عطاالرحمان طلب

کراچی(ٹی وی رپورٹ)نیب نے اسپیکر کے پی اسمبلی مشتاق غنی کو طلب کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ سابق چیف سیکر ٹری امجد خان،ہائیر ایجوکیشن چیئرمین عطاالرحمان کو بھی طلب کیا ہے ،ہائر ایجوکیشن سے متعلق کیسز میں بیان ریکارڈ کرائیں گے، میڈیا رپورٹ کے مطابق پاک آسٹریا انسٹیٹیوٹ پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی اختیارات کے ناجائز استعمال پر خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر مشاق غنی سابق چیف سیکر ٹری امجد خان اور ہائر ایجوکیشن چیئر مین عطا الرحمان کو طلب کرلیا ہے،26فروری کو انہیں طلب کیا گیا ہے جس میں یہ اپنے بیانات ریکارڈ کرائیں گے، نیب خیبر پختونخوا کی جانب سے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کردیئے گئے ہیں۔
تازہ ترین