• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی،37افسران کی اگلے عہدے میں ترقی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کے لیے اچھی خبر ،سندھ انجنئیرز اینڈ پروفیشنل ایکشن کمیٹی کا احتجاج اور محنت رنگ لے آئی سالوں سے ترقی کے منتظر 37افسران کی اگلے عہدے میں ترقی ،نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، تفصیلات کے مطابق سندھ لوکل گورنمنٹ نے گریڈ 19 کےسینئر ڈائریکٹر ظفر احسن اور منور صدیقی کو گریڈ بیس میں ایڈیشنل ڈائر یکٹرجنرل کے عہدے پر ترقی دے دی گئ ایس بی سی اے کے گریڈ اٹھارہ کےپنتیس ڈپٹی ڈائرئکٹرز کو بھی انیس گریڈ دے کرڈائرئکٹر بنادیا گیا ان میں ڈائریکٹر علی مہدی کاظمی ،ڈائریکٹر عبد الحمید زرداری اور اسما غیور اور دیگر شامل ہیں۔
تازہ ترین