• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی کی جانب سے یورپی یونین کے اقدام کی مذمت

انقرہ (اے پی پی) ترکی نے یورپی یونین کے اس تازہ اقدام کی مذمت کی ہے، جس میں بلاک کی خارجہ امور سے متعلق کمیٹی نے ترکی کی بلاک میں شمولیت کے حوالے سے جاری مذاکرات منسوخ کرنے کا کہا ہے۔ غیرملکی نشریاتی ادارے کے مطابق پارلیمان میں رائے دہی کے عمل کے بعد اس کمیٹی نے یورپی کمیشن اور رکن ریاستوں سے مطالبہ کیا کہ مذاکراتی عمل کو باقاعدہ طور پر بند کر دیا جائے۔بتایاگیا ہے کہ اس فیصلے کی وجوہات ترکی میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال، شہری آزادی سے متعلق رکاوٹیں اور عدلیہ پر اثر و رسوخ بتائی گئی ہیں۔ ترک وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بارے میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ قرارداد ناقابل قبول ہے۔
تازہ ترین