• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیا ”ہیر “دُلہن بن کر ”رومیو “کی راہ تکتی رہ جائے گی؟ نئی قسط آج جیو ٹی وی پر دیکھیں


کراچی (محمدناصر) پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ کی بلاک بسٹر سیریل ”رومیو ویڈز ہیر“ میں آنے والا لو ٹرائی اینگل سب کیلئے مصیبتیں کھڑی کررہا ہے۔ ناظرین ڈرامے کی نئی قسط میں دیکھیں گے کہ جولیٹ نامی لڑکی محبت کرنے والے رومیو اور ہیر کے بیچ میں آچکی ہے۔ ہیر اپنی شادی پر تیار ہونے کیلئے پالر جانے والی ہے لیکن دوسری طرف رومیو پر ایک نئی مصیبت آنے والی ہے۔ ہیر سے جدا کرنے کا پلان بنا کر جولیٹ بہانے سے رومیو کو اپنے گھر بلائے گی۔ اِدھر رومیو کی تلاش میں پورے گھر میں کھلبلی مچ جائے گی کہ آخر رومیو کے بغیر بارات کیسے جائے گی ؟۔ ڈرامے کے رائٹر یونس بٹ کے قلم سے تحریر کی گئی کہانی میں سب یہ دیکھنے کے منتظر ہیں کہ کیا رومیو جولیٹ کے چنگل سے نکل کر اپنی بارات میں پہنچ پائے گا یا ہیر شادی کی رات اپنے ہی دُلہا کی راہ تکتی رہ جائے گی ؟۔ عبداللہ کادوانی اور اسدقریشی کے سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ کی لو اسٹوری آف دی ایئر کے مرکزی کردار فیروز خان اور ثنا جاوید ہیں۔ سیریل کو معروف ہدایتکار انجم شہزاد نے ڈائریکٹ کیا ہے۔ ”رومیو ویڈز ہیر “ کی 21 ویں قسط ناظرین اتوار کی رات 8 بجے دیکھ سکیں گے۔

تازہ ترین