• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اے این پی الیکشن میں ملک فریاد خان کی حمایت کااعلان

پشاور(نمائندہ خصوصی) اے این پی یونین کونسل شیر یکرے متنی پشاور کے سیکرٹری اطلاعات محمد علی آفریدی نے کہا ہے کہ ٹائون کونسل نمبر4پشاورمیں شامل تمام یونین کونسلوں کے عہدیداروں و کارکنوں کی طرف سے اے این پی ضلع پشاور کے صدارتی انتخابات میں اے این پی کے رہنما ملک فرہاد خان آف ہزار خوانی پشاورکی حمایت کافیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ حاجی ملک فرہاد خان اس سے قبل اے این پی ٹائون کونسل پشاور کے جنرل سیکرٹری کی حیثیت سے بہترین کارکردگی کامظاہرہ کرچکے ہیں ان کے ضلعی صدر بننے سے اے این پی ضلع پشاور کے کونے کونے میں مضبوط سیاسی قوت بن جائے گی لہٰذا اے این پی کی قیادت کو حاجی ملک فرہاد خان کو ضلع پشاور کے صدارتی انتخابات کے لئے امیدوار نامزد کرنا چاہیے۔محمد علی آفریدی نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی عوام دشمنی پالیسیوں سے عوام بے حال ہو چکے ہیں اے این پی کا گراف بڑھتا جارہاہے اور عوام نے اے این پی کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے۔
تازہ ترین