طالبان ڈپٹی لیڈر ملا عبدالغنی برادر، امریکا سے مذاکرات کے لیے قطر پہنچ گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ملا عبدالغنی برادر اتوار کو دوحا پہنچے ہیں، ملا برادر امن مذاکرات میں حصہ لیں گے۔
ترجمان طالبان ذبیح اللہ کا کہنا ہے کہ طالبان اور امریکا کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور پیر سے شروع ہو رہا ہے۔
پہلے ادوار کے ایجنڈے کی طرح افغانستان پر قبضے کا خاتمہ اور افغانستان کو نقصان سے بچانا اس بار بھی ایجنڈا کا حصہ ہیں۔
جبکہ طالبان امریکا کو اس بات کی ضمانت دینگے کہ آئندہ افغان سرزمین دہشتگردوں کو استعمال کرنے نہیں دیا جائے گا۔
گو کہ ان مذاکرات میں اب تک کابل میں موجود افغان حکومت شامل نہیں ہوئی ہےتاہم امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اس حوالے حتمی معاہدہ کے لیے یہ ضروری ہوگا کہ طالبان، افغان حکومت سے ملیں اور جنگی بندی کا اعلان کریں۔