• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شفقت امانت علی کو 54ویں سالگرہ مبارک


پاکستان کےمعروف کلاسیکل گلوکار شفقت امانت علی خان آج اپنی54ویں سالگرہ منارہے ہیں۔

شفقت امانت علی خان نے 26 فروری 1965 کو پٹیالہ گھرانے کی نویں نسل استاد امانت علی خان کے گھر آنکھ کھولی جو خود کلاسیکل موسیقی کے مانے ہوئے استاد تھے۔

پاکستانی مایہ ناز کلاسیکل گلوکار نے اپنے کیرئیر کا باقاعدہ آغاز راک بینڈ فیوڑن کے لیڈ سنگر کی حیثیت سےکیا۔ انہوں نے کھماج، انکھیاں، متوا، یہ حوصلہ، مورا سیاں اور تیرے بنا سمیت لاتعداد ہٹ گانے ریکارڈ کروائے۔

شفقت امانت علی خان نے 2006 میں فیوژن بینڈ سے علیحدگی اختیار کرنے کے بعد اپنے سولو کیرئیر کا آغاز کیا۔

اس کے علاوہ انہوں نے بالی ووڈ فلموں کیلئے بھی گانے ریکارڈ کروائے ہیں جن میں متوا، یہ حوصلہ، شاہ رخ خان کی فلم مائی نیم از خان کا گانا تیرے نینا، بن تیرے، دلدارا، درمیاں، تو ہی میرا اور دیگر شامل ہیں۔

جی سی یونیورسٹی لاہور سے بیچلرز کی ڈگری حاصل کرنے والے معروف و مقبول گلوکار شفقت امانت علی خان اب تک کئی ایوارڈز اپنے نام کرچکے ہیں۔

23مارچ 2008 کو انہیں صدراتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

تازہ ترین