• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

پلوامہ واقعہ: بھارتی ڈوزیئر کی تفصیل سامنے آگئی

پلوامہ حملے سے متعلق بھارتی ڈوزیئر کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

ذرائع کے مطابق بھارت کا بھیجا گیا ڈوزیئر بنیادی طور پر 2صفحات کا ہے جس میں پلوامہ حملے سے متعلق کوئی ثبوت نہیں دیا۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے پلوامہ حملے سے متعلق پاکستان کے حوالے کئے گئے ڈوزیئر میں صرف الزامات عائد کئے ہیں کوئی ثبوت نہیں د یا۔

بھارتی ڈوزیئر میں کالعدم جیش محمد کی طرف سے پلوامہ حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا ذکر ہے اور ساتھ ہی حملے کے بارے میں مختصر سا نوٹ لکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت حکومت نے ڈوزیئرکے ساتھ ثبوت دینے کے بجائے 22 کے قریب نام دیے ہیں، جنہیں پلوامہ حملے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین