• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’روزانہ 1 ارب سے زائد قرضہ بڑھ رہا ہے ‘مفتاح اسماعیل

پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں گردشی قرضوں میں ہرروز 1 ارب سے زائد کا اضافہ ہورہا ہے۔

سابق وزیر خزانہ اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما مفتاح اسماعیل نے انکشاف کیا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں گردشی قرضوں میں ہر روز ایک ارب 27 کروڑ 70 لاکھ روپے اضافہ ہورہا ہے۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دس ماہ میں مجموعی گردشی قرض ایک ہزار 409 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے پیٹرولیم لیوی پر اضافہ واپس لینے پر قوم سے نہ صرف جھوٹ بولا بلکہ حقیقت میں 12.12 روپے فی لیٹر پیٹرول اور 13.99 روپے فی لیٹر ڈیزل پر لیوی میں اضافہ کردیا ہے۔

تازہ ترین