• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

وردی کی تبدیلی سے بجٹ پر اثر نہیں پڑے گا ، آئی جی پنجاب

آئی جی پنجاب امجد سلیمی نے 31 جولائی سے پنجاب پولیس کی وردی تبدیل کرنے کا اعلان کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وردی کی تبدیلی سے پولیس کے بجٹ پر اثر نہیں پڑے گا۔

تقریباً دو سال اور دو ماہ بعد پنجاب پولیس کی وردی ایک بار پھر تبدیل ہونے جا رہی ہے۔ آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ جوانوں کو ہرسال نئی وردی فراہم کی جاتی ہے، صرف رنگت میں تبدیلی سے بجٹ پر اثر نہیں پڑے گا، نئی وردی کی منظوری ایگزیکٹو بورڈ نے دی ہے ،ٹینڈر کے بعد تیاری کا عمل شروع ہو جائے گا۔

2017 ءمیں ڈھائی لاکھ سے زائد نئی وردیاں بنوائی گئی تھیں، ا س بار شرٹ کا رنگ لائٹ بلیو اور پینٹ کا ڈارک بلیو منتخب کیا گیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صرف وردی کا رنگ بدلنے کچھ نہیں ہوگا۔

ذرائع کے مطابق موجودہ وردی پر 27 کروڑ روپے لاگت آئی تھی جبکہ سابق دور میں فی وردی لاگت کا تخمینہ 1985 روپے لگایا گیا تھا۔

شہری حلقے کہتے ہیں کہ وردی کے رنگ اور ڈیزائن کی تبدیلی سے کوئی بہتری آنے کا امکان نہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ پولیس کے رویوں میں تبدیلی کے لئے ان کی اخلاقی تربیت کا اہتمام کیا جائے۔

تازہ ترین
تازہ ترین