• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیدہ زیب ملبوسات زیب تن کیے ماڈلزکے ریمپ پر جلوے


آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں رنگا رنگ سالانہ فیشن فیسٹیول کی رعنائیاں جاری ہیں جس میں دنیا بھر سے نامور ڈیزائنرز حصہ لے رہے ہیں۔

فیشن کے اس میلے میں موسم گرماکی مناسبت سے ڈیزائنرز اپنا کلیکشن پیش کررہے ہیں جبکہ اس دوران خواتین کے ہینڈ بیگز اور ہیٹس سمیت دیگر ایسیسریز شرکاء کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

فیشن فیسٹیول کے دوران خوبصورت ماڈلز مختلف ڈیزائنرز کے نت نئے ملبوسات زیب تن کیے ریمپ پر جلوے بکھیرتی دکھائی دے رہی ہیں ۔

اس میلے کے دوران شہر کے مختلف تاریخی مقامات پر فیشن شوز کا انعقاد کیا جارہا ہے جن میں شرکاء کی دلچسپی بھی دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ یہ ایونٹ 10مارچ کو اختتام پذیر ہوجائے گا۔

تازہ ترین