لاہور کے ’پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ‘ میں پہلا لیور ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن ہوگیا۔
لاہور کے ’پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ‘ میں پہلا لیور ٹرانسپلانٹ کا کامیاب آپریشن ہوگیا۔ سرجن ڈاکٹر فیصل سعود ڈارکی سربراہی میں 3رکنی ٹیم نے سرجری کی۔ آپریشن ساڑھے 12 گھنٹے جاری رہا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق رحیم یار خان کے 31 سالہ ندیم کا جگر ٹرانسپلانٹ کیا گیا تھا جسے ان کی اہلیہ کی بھانجی نے جگر دیا، ندیم کے جگر نے ایک سال پہلے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ندیم موبائل ٹھیک کرنے کا کام کرتا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق آپریشن کے بعد ندیم کو انتہائی نگہداشت میں رکھا ہوا ہے جبکہ 10 دن مزید مریض کو انتہائی نگہداشت میں ہی رکھا جائے گا۔
دوری جانب ندیم کو جگر کا عطیہ دینے والہ 20 سالہ لڑکی کو ہوش آچکا ہے۔
ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ سرجن ڈاکٹر فیصل سعود ڈار700 سے زائد لیور ٹرانسپلانٹ کر چکے ہیں۔