• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص میں کم عمر بچیاں عجیب مرض میں مبتلا

میرپورخاص کے علاقے نوکوٹ کی دو کم عمر بچیاں ایسے مرض میں مبتلا ہیں جو ڈاکٹرز کے مطابق 40ہزار میں ایک بچے میں ہوتا ہے۔ غریب والدین نےبچیوں کی جان بچانے کے لیے حکام سے مدد کی اپیل کی ہے۔

نوکوٹ کے رہائشی مولانا عرفان اللہ کی 4سالہ بیٹی مُسفرہ اور 3سالہ بھانجی نیہا نعیم ایم پی ایس- ون نامی خطرناک بیماری میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق اس بیماری کا علاج صرف بون میرو ٹرانسپلانٹ ہے جو بہت مہنگا ہے۔

ڈاکٹرز کے مطابق ان بچیوں کا علاج ممکن تو ہے لیکن کافی مہنگا ہے۔پہلےبچیوں کو چھ ماہ تک ہر ہفتے انجکشن لگیں گے، جس کی 6ماہ کی لاگت 90لاکھ بنتی ہے اورپھر بون میرو ٹرانسپلانٹ ہوگا۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ اس بیماری میں مبتلا مریض کا قد بڑھنا رُک جاتا ہے اورقوت مدافعت تیزی سے کم ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ بروقت علاج نہ ہو توچند سال میں ہی مریض موت کی آغوش میں چلاجاتا ہے۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ بچیوں کی تعلیم کے شوق کے آگے بھی یہ بیماری حائل ہوگئی ہے۔یہ بچیاں اب اسکول جانے کےقابل بھی نہیں ہیں۔

غریب والدین نے مخیر حضرات اور اعلیٰ حکام سے بچیوں کے علاج میں مدد کی اپیل کی ہے تاکہ بچیوں کی جان بچائی جاسکے کیونکہ اس علاج کے لیے اب ان کے پاس وقت بھی کم بچا ہے۔

تازہ ترین