قدرت کا ایک انمول تحفہ ایلوویرا جسے گھیکوار اور کوار گندل بھی کہتے ہیں، انسانی صحت کے لیے بے حد مفید ہے۔
گھیکوار ایک قدرتی جڑی بوٹی ہےجوطبی فوائد سے مالا مال ہے۔ اسےجلدکے امراض، دانت کا درد، بال جھڑنے ، سرکی خشکی، جوڑوں اور پٹھوں کی تکلیف او رحسن و خوبصورتی کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ شاید آپ کو معلوم نہ ہو لیکن آج آپ جان جائیں گےکہ گھیکوار اِ ن سب بیماریوں کے علاج کے ساتھ ساتھ وزن کم کرنے میں بھی انتہائی مفید ثابت ہو تاہے۔
گھیکوار کے جوس کا روزانہ استعمال موٹاپےاور جسم کی چربی کو ختم کرتا ہے۔
گھیکوار، 96 فیصد پانی پر مشتمل ہوتا ہے۔ یہ وٹامن اے، سی اور ای، فولک ایسڈ، وٹامن بی 12اور کولین سے بھرپور ہے۔ اس میں کیلشیم، کوپر، میگنیشیم، مینگنیز، سیلینیم، سوڈیم، زنک اور پوٹاشیم جیسے معدنیات بھی شامل ہیں۔
وزن میں کمی:
اگر آپ روزانہ اپنے دن کا آغاز ایک گلاس گھیکوار جوس سے کریں گے تو آپ کےجسم سے اضافی چربی ختم ہو جائے گی۔ اس کے جوس میں موجود معدنیات وزن کی کمی میں مدد دیتی ہیں۔
گھیکوار کا جوس نظام انہضام کو بہتر کرتا ہے۔ معدے میں موجود غذاؤں کے زہریلے اثرات کو ختم کرتا ہے۔ تیزابیت، السراور معدہ کے زخموں اور سوزش کو ختم کرتا ہےاورقبض کی شکایت کو دور کرتا ہے۔ اس سے پیٹ بلکل صاف ہو جاتا ہےاور جسم کی چربی ختم ہوتی ہے۔
گھیکوار کا جوس پینے سے میٹابولزم بڑھتا ہے جو کھانے کو جلد ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے اور آپ کا وزن جلدی گھٹتا ہے۔
گھیکوار کا جوس بنانے کا طریقہ:
گھیکوار کے سبز چھلکے الگ کر لیں اس کی جیل، شہداور لیموں کا رس بلینڈر میں ڈال کراچھی طرح مکس کریں اور پی لیں، روزانہ اس کے استعمال سے وزن کم ہو جائے گا۔
لیکن اس کو استعمال کرنے سے پہلے ڈاکٹر سےلازمی رجوع کر لیں۔