• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرنسی اسمگلنگ کیس میں ماڈل ایان علی نے وارنٹ گرفتاری کے خلاف لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

ایان علی نے آفتاب باجوہ ایڈووکیٹ کے ذریعے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔

عدالت عالیہ میں دائر کی گئی درخواست میں ایان علی کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الزامات کا سامنا کرنے کے لیے وہ ٹرائل عدالت میں پیش ہونا چاہتی ہیں۔

ماڈل ایان نے اپنی درخواست میں عدالت سے استدعا کی ہے کہ انہیں اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لیے موقع دیا جائے۔

ایان علی نے یہ استدعا بھی کی ہے کہ کسٹمز عدالت کی جانب سے جاری کیے گئے وارنٹ گرفتاری واپس لیے جائیں۔

واضح رہے کہ کسٹمز عدالت نے پیش نہ ہونے پر ایان علی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں اور انہیں اشتہاری بھی قرار دیا گیا ہے۔

تازہ ترین