• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے شہریوں کو بھارت جانے سے خبردار کردیا

امریکا نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ بھارت گئے تو جنسی ہراسانی اور دہشت گردی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ نے اپنے شہریوں کو بھارت جانے سے متعلق ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے اور کہا کہ امریکی شہری بھارت جانے کی صورت میں دہشت گردی اور جرائم پر محتاط رہیں۔

ٹریول ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ امریکی شہری بھارتی دورے کے دوران مقبوضہ کشمیر نہ جائیں اور اگر وہاں جائیں بھی تو بارڈر سے کم از کم 10 کلو میٹر دور رہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی ٹریول ایڈوائزی میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں خواتین کے ساتھ جنسی زیادتی کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے،اس نوعیت کے واقعات سیاحتی مقامات پر پیش آرہے ہیں۔

تازہ ترین