• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گردوں کے امراض سےآگاہی کا دن


پاکستان سمیت دینا بھر میں آج گردوں کے امراض میں مبتلا مریضوں کا دن منایا جارہا ہے جس کا مقصد اس بیماری کی روک تھام اور علاج کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے ۔

لیکن اس کے باوجود جنوبی اضلاع میں یہ بیماری بڑھ رہی ہے، گردوں کے مرض میں مبتلا ان مریضوں نے عالمی دن کی مناسبت سے شکوہ کیا کہ مقامی سطح پر قائم طبی مراکز میں سہولیات کا فقدان ہے۔

حیات آباد میڈیکل کملپکیس کے انسٹی ٹیوٹ آف کڈنی سنٹرمیں روزانہ گردوں کے مرض میں مبتلا پانچ سو سے زیادہ مریضوں کا معاینہ کیا جاتا ہے جن میں بیشترکا تعلق دیہی علاقوں سے ہے۔

ماہرین صحت کے مطابق مضافاتی علاقوں کے مراکز صحت میں گردوں کے علاج کی تشخیص کے لیے متعلقہ طبی عملہ کا بھی فقدان ہے ۔

ماہر امراض نیفرلواجیپروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی کے مطابق   گردوں کے امراض کی تشخیص کے لیے ابتداء میں خون کے ٹیسٹ ،الٹراء ساونڈ ،شوگر اوربلڈ پریشر کو چیک کیا جاتا ہے۔

بروقت تشخیص نہ ہو تو گردوں کی صفائی کے تکلیف دہ عمل سے گذرنا پڑتا ہے۔

تازہ ترین