• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کی ہدایت

وزیر اعظم عمران خان نےوزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کی ہدایت کر دی۔

عمران خان نے کہا کہ موجودہ حالات میں معاشی بحران سے نمٹنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت کسی صورت تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بوجھ برداشت کرنے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پنجاب اسمبلی میں اراکین کی تنخواہوں اور مراعات میں اضافے کا بل منظور کیا گیا تھا،جس پر وزیر اعظم نے شدید مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

تازہ ترین