• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزراء کی تنخواہوں میں اضافے پر مایوسی ہوئی‘‘

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے ارکان، وزراء خصوصاً وزیر اعلیٰ عثمان بزادر کی تنخواہوں میں اضافے پر سخت مایوسی ہوئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیر اعظم نے مزید کہا ہے کہ بنیادی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے وسائل نہیں، اس لیے یہ اقدام قابل قبول نہیں ہوگا۔


وزیر اعظم عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ جب پاکستان میں خوش حالی واپس آئے گی تو اس قسم کے اقدامات کا جواز بنتا ہے۔

تازہ ترین