فجی کے سابق وزیراعظم فرینک بینیمارما کو انصاف کی راہ میں خلل ڈالنے پر ایک سال قید کی سزا سنادی گئی۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ہائی کورٹ نے انہیں بطور وزیراعظم سینئر پولیس افسر کو تحقیقات سے روکنے پر رواں ماہ قصوروار قرار دیا تھا۔
سابق فوجی سربراہ بینیمارما 2006ء کی بغاوت میں اقتدار میں آئے تھے۔
سابق فوجی سربراہ بینیمارما 2014ء اور 2018ء کے انتخابات میں وزیراعظم بنے تھے۔