• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف بی آر کا ٹیکس نہ دینے والے اراکین کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر ) نے ٹیکس نہ دینے والے اراکین پارلیمنٹ کو نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایسے 200 اراکین پارلیمنٹ ہیں جو ٹیکس ریٹرن جمع نہیں کراتے، ان تمام اراکین اسمبلی کو نوٹس بھجے جائیں گے۔

اراکین پارلیمنٹ نے2018 کےگوشوارے جمع نہیں کرائے،ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنیوالوں میں اراکین قومی اورصوبائی اسمبلی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے 200 اراکین نے پچھلے سال ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

سینیٹ کے متعدد اراکین نے بھی اپنے ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اراکین پارلیمنٹ نےمقررہ تاریخ تک اپنےٹیکس ریٹرن فائل نہیں کیے۔

تازہ ترین