• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرتار پور راہداری،پاکستان نے لچک کا مظاہرہ نہیں کیا،بھارت کا دعویٰ

نئی دہلی(جنگ نیوز) کرتار پور راہداری کے ذریعے گردوارہ کرتارپور صاحب میں آنے والے افراد کی تعداد اور دیگر امور کے تعین کے لئے پاکستان اور بھارت کے درمیان پہلے مذاکرات ہوئے جس میں نہایت تعمیری اور ٹھوس اقدامات کے فیصلے کئے گئے تاہم بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کرتار پور راہداری کے یاتریوں کی تعداد کے حوالےسے کسی بھی قسم کی لچک کا مظاہرہ نہیں کیا،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وفد کا کہنا تھا کہ راہداری کے ذریعے روزانہ 5,000افراد کرتارپور صاحب آئیں اور تہواروں اور خاص دنوں میں 15,000یاتری گردوارہ صاحب آئیں، جبکہ پاکستان نے انتظامی امور کے حوالے سے یومیہ 500سے 700یاتریوں پر اتفاق کیا،مذید یہ کہ بھارت کا مطالبہ ہے کہ تمام بھارتی شہری گردوارہ آسکیں اس کے ساتھ OICکارڈ کے حامل افراد بھی آسکیں جبکہ پاکستان کاجواب تھا کہ صرف بھارتی شہری گردوارہ آئیں ۔
تازہ ترین