• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کھوکھر برادران،نام ای سی ایل سے خارج،ازخود نوٹس کس مواد پر لیا گیا کوئی ریکارڈ نہیں،سپریم کورٹ

لاہور(نمائندہ جنگ/اے پی پی)سپریم کورٹ نےسیف الملوک کھوکھر اورافضل کھوکھر کا نام ای سی ایل سی نکالنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ازخود نوٹس کس مواد کی بنیاد پر لیا گیا اس حوالے سے کوئی ریکارڈ نہیں، کیا ازخود نوٹس لینے سے پہلے کسی ادارے نے کوئی ایکشن لیا۔؟ جسٹس منظور ملک نے ریمارکس دئیے کہ اللہ نے جسے اتھارٹی دی ہو اسے احتیاط سے استعمال کرنا چاہیے. عدا لت کا تعلق نہیں ہے کس نے کس کو اراضی بیچی ہے،عدلیہ کے کندھے پر رکھ کر کیس نیب کو ریفر نہ کرائیں،جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دئیے کہ تمام ادارے اپنی حدود میں رہ کر قانون کے مطا بق کام کریں۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس منظور ملک ،جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس منصور علی شاہ پر مشتمل بنچ نے کھوکھر برادران کے خلاف اراضی قبضے سے متعلق ازخود کیس کی سماعت کی۔
تازہ ترین