• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیات آباد اور گلبرگ سے2موٹر سائیکلیں چوری

پشاور(نمائندہ خصوصی)حیات آباد فیز3چوک پشاور سے گل بہار پشاور کے عاطف علی ولد شبیر احمد کی موٹر سائیکل چوری کر لی گئی۔ عاطف علی کے مطابق حیات آباد فیز3چوک میں ایک شخص موٹر کار سے اتر کر اس کی موٹر سائیکل لے کر فرار ہو گیا۔ سی سی ٹی وی کیمرہ فوٹیج سے انکشاف ہوا کہ موٹر سائیکل چوری کی واردات کوکی خیل جمرود کے قبائلی عدنان ولد امیر داد اور شبقدر چارسدہ کے سفیر ولد عالم ملوث ہیں۔ دونوں کے خلاف موٹر سائیکل چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تراب کالونی گلبرگ پشاور صدر سے نوشاد کی موٹر سائیکل چوری کر لی گئی۔ ادھر پولیس سٹیشن یونیورسٹی ٹائون کے اے ایس آئی زاہد خان نے رورل اکیڈمی پشاور کے قریب شلوبر باڑہ کے قبائلی موٹر سائیکل چور جمیل ولد گل آغا کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے گلبرگ پشاور صدر چوری ہونے والی موٹر سائیکلیں برآمد کر لی جبکہ فیز3چوک حیات آباد پشاور سے عاطف علی کی چوری ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کر لی گئی۔
تازہ ترین