• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر خاتون کو زندہ جلا دیا

لاہور میں سسرالیوں نے مبینہ طور پر خاتون کو زندہ جلا ڈالا۔جاں بحق خاتون کی 3ماہ پہلے شادی ہوئی تھی۔ پولیس نے مقتولہ کے شوہر کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متوفیہ نسرین بی بی ملت پارک لاہور کی رہائشی تھی،چند ماہ پہلے شہزادسے شادی ہوئی ،ورثاء کے مطابق صبح نسرین کے سسرال سے فون آیا کہ بیٹی گرم پانی گرنے سے زخمی ہو گئی ہے۔ کچھ دیر بعد اطلاع دی کہ سلنڈر پھٹنے سے زخمی ہوئی۔

وہاں پہنچ کر دیکھا تو نسرین کا پورا جسم جھلس چکا تھا لیکن سلنڈر پھٹنے یا گرم پانی گرنے کے شواہد نہیں ملے۔

اسپتال لائے تو زخمی نسرین نے بتایا کہ کسی نے پیچھے سے پیٹرول پھینکا اور پھر آگ لگا دی۔ وہ تڑپتی رہی لیکن کسی نے اس نہ بچایا،جبکہ شوہر دیور اور ساس گھر پرتھیں۔

زندگی کی جنگ لڑتے لڑتے شام کو نسرین دم توڑ گئی۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر مقتولہ کے باپ کی مدعیت میں اس کے شوہر ،دیور اور ساس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مقتولہ کے گرفتار شوہر شہزاد تفتیش جاری ہے۔

تازہ ترین