• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینکنگ کورٹ کے میگا منی لانڈرنگ کیس کو کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کے فیصلے کے بعد 3 ملزمان عدالت سے فرار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق انور مجید کا بیٹا ملزم نمر مجید، ذوالقرنین اور علی کمال عدالت سے فرار ہوگئے جن کے تعاقب میں ایف آئی کی ٹیم روانہ ہوئی ہے۔

اس سے قبل کراچی کی بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران مقدمہ کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

کراچی کی بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگرملزمان کی ضمانتیں واپس لےلی ہیں جبکہ تمام ملزمان کے زرِ ضمانت بھی خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔

گزشتہ سماعت پر کراچی کی بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے محفوظ فیصلہ آج سنا تے ہوئے کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین