• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل

کراچی کی بینکنگ کورٹ میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران عدالت نے مقدمہ کراچی سے اسلام آباد منتقل کر دیا۔

بینکنگ کورٹ کراچی میں میگا منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران گرفتار ملزمان حسین لوائی اور عبدالغنی مجید عدالت میں پیش ہوئے۔

کراچی کی بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں بھی واپس لےلی ہیں جبکہ تمام ملزمان کے زرِ ضمانت بھی خارج کرنے کا حکم دیا ہے۔

اس سے قبل گزشتہ سماعت پر کراچی کی بینکنگ کورٹ نے میگا منی لانڈرنگ کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے محفوظ فیصلہ آج سنا تے ہوئے کیس کراچی سے اسلام آباد منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

تازہ ترین