• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ بلوچستان میں زلزلہ آیا ہے، صوبے کے دارالخلافہ کوئٹہ، سبی، بولان، مستونگ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بلوچستان میں آنے والیے زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی ہے، جس کا مرکز سبی سے 43 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی ان علاقوں کے شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں، دکانوں اوردفاتر سے باہر کھلی جگہوں پر آگئے۔

آنے والے زلزلے سے ہونے والی کسی قسم کے نقصان کی فوری طور پر کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

تازہ ترین