• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بری: تیز رفتار کار نے 4 راہگیروں کو ٹکر مار کر زخمی کردیا

بری (نمائندہ جنگ) بری ٹائون سینٹر کے نزدیک ایک تیز رفتار کار نے پیدل چلتے 4 افراد کو ٹکر مار کر زخمی کردیا۔ گریٹر مانچسٹر پولیس نے تیز گاڑی چلانے اور راہگیروں کو زخمی کرنے پر ڈرائیور سمیت 2 افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس واقعہ کو دہشت گردی کے تناظر میں نہیں دیکھ رہی۔ گریٹر مانچسٹر پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا۔ مارگیٹ سٹریٹ پر جمعہ کی شب 11 بج کر 10 منٹ پر پیش آئے واقعے میں 4 زخمیوں میں سے دو کو ہسپتال علاج کیلئے لے جایا گیا۔ یہ واقعہ ایشیائی اکثریتی آبادی والے علاقے میں پیش آیا۔ پولیس نے 18 اور21سال عمر کے دو افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
تازہ ترین