• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیوزی لینڈ حکومت شہدا کے ورثا کو انصاف فراہم کرے، مختلف رہنما

وٹفورڈ (نمائندہ جنگ) وٹفورڈ کے سیاسی و سماجی رہنمائوں امجد امین بوبی، عصمت اللہ چوہدری، کشمیر نیشنل پارٹی کے رہنما عباس بٹ، جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے سینئر نائب صدر چوہدری سعید اختر و دیگر کمیونٹی رہنمائوں نے نیوزی لینڈ کی مساجد میں نمازیوں پر ہونے والی فائرنگ سے50 افراد کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے نیوزی لینڈ حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے کی فوری تحقیقات کرکے شہدا کے ورثا کو انصاف فراہم کیا جائے، ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بہت افسوسناک بات ہے کہ یورپین الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا دہشت گردی کے اس واقعے کو شوٹنگ قرار دے رہا ہے اور کوئی مسلمان ملوث ہوتا تو اسے دہشت گردی کا واقعہ کہا جاتا، دہشت گردوں کا کوئی مذہب اور وطن نہیں ہوتا۔ عالمی طاقتیں دہشت گردی روکنے کیلئے اقدامات کریں، دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ بن چکی ہے۔
تازہ ترین