• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: بے نامی اکاؤنٹس کا ملزم ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

پشاور میں بے نامی اکاؤنٹس کے ملزم کو عدالت نے 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

بے نامی اکاؤنٹس میں گرفتار ملزم فضل شنواری کو ایڈیشنل سیشن  جج قاضی اعجاز الرحمان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ایف آئی اے نے ملزم سے مزید تحقیقات کے لیے عدالت سے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم فضل شنواری کو 5روز ہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کےحوالےکر دیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے 35 بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے 9 ارب کی ٹرانزیکشن کی تھی۔ 

تازہ ترین