• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈرونز کی موجودگی پر قشم اور اصفہان میں فضائی دفاعی نظام فعال، عوام سڑکوں پر نکل آئے

---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا 

ایران نے قشم جزیرے پر چھوٹے ڈرونز دکھائی دینے کے بعد اپنا فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اصفہان میں بھی سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر فضائی دفاعی نظام کو حرکت میں لایا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ممکنہ حملوں کی دھمکیوں کے بعد قشم کے شہری بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے جنہوں نے ملکی سلامتی کے حق میں نعرے لگائے۔

حکام کا کہنا ہے کہ صورتِ حال پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے اور دفاعی ادارے مکمل طور پر الرٹ ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید