سلہٹ ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان ٹیم کی دوسری اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔
بنگلادیش کی جانب سے دیے گئے 437 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پہلی وکٹ 27 رنز پر گری، عبداللّٰہ فضل 6 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
بنگلا دیش کے خلاف دوسری اننگز میں پاکستان کی دوسری وکٹ 41 رنز پر گر گئی، اذان اویس 21 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
واضح رہے کہ بنگلادیش کے خلاف پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں 232 رنز بنا کر آل آؤٹ ہو گئی تھی۔
میچ کے پہلے روز بنگلادیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ دوسری اننگز میں میزبان ٹیم نے 390 رنز بنائے۔