• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر میں سپر لیگ کا جشن، پارکوں میں رش، سٹرکیں خالی رہیں

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل فائنل کے موقع پر کراچی سمیت اندورن سندھ میں بھی بھر پور جوش وخروش نظر آیا، کراچی کے مختلف علاقوں میں اس میچ کو دیکھنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے،کئی علاقوں میں سڑکوں اور پارکوں میں بڑی اسکرین لگا کر میچ دیکھا گیا، جہاں نوجوانوں نےچائے کافی اور بسکٹ کے انتظامات بھی کئے ہوئے تھے، ہر اسٹروک پر شور شرابہ سے فضا گونج رہی تھی، منچلوں نےان مقامات پر اپنی ٹیموں کی ٹی شرٹ بھی لگائی ہوئی تھی، آرٹس کونسل، کے علاوہ کئی آڈیٹوریم میں بھی میچ دیکھنے لئے اسکرین لگائی گئی تھی، شہر کی سڑکوں پر میچ کے دوران سناٹا دکھائی دیا۔ شادی ہالوں مین بارات اور مہمان بھی تاخیر سے پہنچے۔ شہر بھر میں شام کو ہونے والی تقریبات ملتوی کردی گئی تھیں۔

تازہ ترین